ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی جی پی اوم پرکاش محکمہ میں اپنی خدمات پر مطمئن

ڈی جی پی اوم پرکاش محکمہ میں اپنی خدمات پر مطمئن

Wed, 01 Feb 2017 11:00:05    S.O. News Service

بنگلورو،31؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی پولس کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ سے آج اوم پرکاش نے سبکدوشی اختیار کرلی۔ آج شام انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ نئے ڈی جی پی آر کے دتہ کو سونپ دیا۔ ریاستی پولیس میں اپنی 30 سالہ خدمات کو اوم پرکاش نے اطمینان بخش قرار دیا۔ آج محکمہ کی طرف سے دئے گئے وداعیہ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف وہ خدمات سے سبکدوش ہونے پر مسرور ہیں تو دوسری طرف غم بھی ہے کہ اس محکمہ سے اتنی طویل وابستگی ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ میں کام کرنے کیلئے انہیں سینئر افسران کی رہنمائی اور دوسری طرف ماتحتوں کا تعاون ہمہ وقت حاصل رہا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار بحیثیت ڈی جی پی انہیں محکمہ میں پولیس جوانوں کی تنخواہوں میں عدم توازن کو دور کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کا موقع ملا اور اب حکومت کی فراخدلی کے نتیجہ میں پولیس جوانوں کی تنخواہوں میں کم از کم دو ہزار روپیوں تک کا اضافہ ہوپایا اور ساتھ ہی ہر دس سال میں پرموشن کو حکومت نے منظوری دی ہے، اس کی بدولت ہر پولیس جوان کواپنی سرویس میں کم ازکم تین مرتبہ پرموشن کا موقع ملے گا اور ایک معمولی کانسٹبل بھی کم از کم سب انسپکٹر کے عہدہ پر آکر سبکدوش ہوگا۔ اس فیصلے کیلئے انہوں نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا اوراپنے جانشین آر کے دتہ سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Share: